جوانی میں کبھی جم نہیں گیا، دھرمیندر

ہفتہ 12 مئی 2018 18:32

جوانی میں کبھی جم نہیں گیا، دھرمیندر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار دھرمیندرا نے کہا ہے کہ جوانی میں کبھی جم نہیں گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دھرمیندرا نے کہا ہے کہ جوانی کے دنوں میں جم جانے کی بجائے کھیتوں میں جاتے تھے، کھیت ہی میرا جم تھے، کھیتوں میں ہل چلانا اور کنویں سے پانی پھینکتے تھے اور یہ فٹ اور تندرست رہنے کے لئے بہترین ورزش تھی۔

(جاری ہے)

اداکار دھرمنیدرا فلم یملا پگلا دیوانہ 3 { میں دکھائی دیں گے۔۔