اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ سے ایک فلسطینی شہید ، پچاس زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:35

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ سے ایک فلسطینی شہید ، پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نہتے فلسطینی نوجوانوں کا اسرائیل کیخلاف احتجاج ساتویں ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، صیہونی فوج کے تازہ حملے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ پچاس زخمی ہوچکے ہیں،فلسطینیوں کی جانب سے بیس مارچ سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو پندرہ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، اب تک ہونے والے احتجاج میں چالیس سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، انیس سو اڑتالیس میں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے بعد بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینی اسرائیل کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔