کوئٹہ: مستونگ میں مسافر وین اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر وین اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق پانچ زخمی لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے لدھا کے مقام پر وین اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے مسافر وین کوئٹہ سے خضدار جا رہا تھا زخمیوں کو فوری طورپر کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔