حکومت پنجاب نے 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے فیسوں کے لالچ میں فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا،8 جون سے پہلے چھٹیاں نہ دینے کا اعلان چھٹیوں میں نجی ادارے کھولنے والے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ ،نجی تعلیمی ادارے ایک ماہ سے زائد چھٹیوں کی فیس بھی وصول نہیں کر سکتے قاضی ایوب کوپرائیوئٹ سکولز فیڈریشن سرگودھاکا فوکل پرسن مقررکر دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ،پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے فیسوں کے لالچ میں فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا،8 جون سے پہلے چھٹیاں نہ دینے کا اعلان،چھٹیوں میں نجی ادارے کھولنے والے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ ،نجی تعلیمی ادارے ایک ماہ سے زائد چھٹیوںکی فیس بھی وصول نہیں کر سکتے،قاضی ایوب کوپرائیوئٹ سکولز فیڈریشن سرگودھاکا کو فوکل پرسن مقررکر دیا،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 1جون سے 14 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، رمضان المبارک کی آمد اور گرمی کی شدت کے باعث سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے 17 مئی سے 10 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر صاحبان کر تحریری مراسلہ جاری کر دیا،جس کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا، پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے فیسوں کے لالچ میں حکومت پنجاب کے وقت سے پہلے چھٹیاں دینے کے اعلان کو یکسر مستر د کرتے ہوئے 8 جون سے قبل چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا،حکومتی نوٹیفیکشن میں کونسل فار انٹرنیشنل ایکسچینج آف سکولز نے (CIES)امتحانات کا جو شیڈول جاری کیا ہے ،وہ تمام امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے ان پر چھٹیوں کا اطلاق نہی ہو گا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے قاضی ایوب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کو پرائیویٹ سکولز کا فول پرسن مقرر کر دیا،انہوں نے بتایا کہ تمام تر نجی تعلیمی ادارے حکومت کے شیڈول کے مطابق بند کروائے جائیں گے، چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی اور کسی بھی ادارے کو ایک ماہ سے زائد چھٹیوں کی فیص وصول نہیں کرنے دی جائے گی،تاہم جن اداروں میں امتحانات ہو رہے ہیں انہیں امتحانات لینے کی اجازت ہو گی،