جہلم، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج

ہفتہ 12 مئی 2018 21:13

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے منظور احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ذوالفقار احمد عرف زلفی سے 1100گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈدادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد رمضان سے 140گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ چوٹالہ کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزمان افتخار احمد ، مصطفی کو بحالت نشہ گرفتار کرکے بعد از ملاحظہ ڈاکٹری مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ چوٹالہ کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ملک عرفان کو بحالت نشہ گرفتار کرکے بعد از ملاحظہ ڈاکٹری مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :