سانحہ 12مئی نے شہداء جانوں کا نذرانہ دے کر ایک تاریخ رقم کر گئے، مقدمہ کی ابھی تک کاروائی بھی مکمل نہ ہوئی ہے ،پی پی پی رہنماء خواجہ آصف جاوید

ہفتہ 12 مئی 2018 21:54

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سانحہ 12مئی میں شہید ہونے والے لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک تاریخ رقم کر گئے ہیں ۔جبکہ اس مقدمہ کی ابھی تک کاروائی بھی مکمل نہ ہوئی ہے اور کسی پر فرد جرم بھی عائد نہ ہو سکی ہے ان خیالات کااظہار پی پی پی پی کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف جاوید نے آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد فاتحہ خوانی کی اور اس اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انجینئر حافظ سرفراز احمد،چوہدری بشارت،شیخ آفتاب،چوہدری نور محمد،ملک محمداشرف کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے،خواجہ محمدا ٓصف جاوید نے کہا کہ جس جماعت نے 12مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی اور اس کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جماعت اور اس کے کارکن اس ملک اور قوم کے ساتھ مخلص نہ ہیں جس کا واضح ثبوت الطاف حسین کی طرف سے پاکستان کے خلاف نعرہ زنی اور ملک سالمیت کے خلاف اقدامات کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہی اقدامات کی وجہ سے حکومت کو اس جماعت پر فوری پابندی لگانی چاہیے تھی تاکہ کراچی جو ہمارے ملک کی معیشت کا پلیٹ فارم ہے اور ایک بہت بڑی تجارتی منڈی ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی حب ہے ۔اس کی روشنیوں کو جس طرح اس جماعت نے اندھیروں میں بدلا اور ہمارے ملک کی معاشی ترقی کو غیر مستحکم کیا جس پر چیف آف آرمی سٹاف نے ملک کو مستحکم کرنے کیلئے رینجرز کو بروقت استعمال کر کے کراچی میں امن وامان کی صورت حال بحال کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مقدمہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔