ڈرگ رولز 2017کو لاگو کرکے میڈیکل سٹوروں پر کوالیفائیڈ فارما سسٹ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹر احسان ودیگر

ہفتہ 12 مئی 2018 22:47

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان فارما سسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی صدر ڈاکٹر احسان خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ اسماعیل خان عمران برکی ،ضلعی صدر ڈاکٹر رضا خان ،ڈاکٹر ہدایت اللہ ،ڈاکٹر دائود ،پروفیسر ڈاکٹر نعمان رحیم ،خورشید عالم ،گل اعظم ،امتیاز ،حسن ،انعام اللہ اور قطب عالم سمیت فارماسسٹ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ڈاکٹر احسان خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ڈرگ ایکٹ 1976اور ڈرگ رولز 2017کو مکمل طور پر لاگو کرے میڈیکل سٹوروں پر کوالیفائیڈ فارما سسٹ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے فارما سسٹ کو انکے حقوق دلائینگے ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں انہوں نے کہا فارماسسٹ کے بغیر کوئی دوائی اور گولی قابل قبول نہیں ہونی چاہیئے شیڈول جی کا نفاذ کیا جائے فارمیسی کونسل آف پاکستان تمام صوبوں میں ہیلتھ کیئر کمیشن فارمیسی سروسسز کو فوری رجسٹر کرے تمام کلینکوں کو بغیر لائسنس کیٹیگری اے کے میڈیکل کلینکس نا چلانے دیئے جائیں فارما سسٹ اور مریض کے درمیان نام نہاد غیر فارماسسٹ لوگوں کو نکالا جائے ڈرگ رولز1982کے تحت تمام ادویات کمپنی اور ڈسٹری بیوٹر بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹوروں کو سپلائی نہ کی جائے حکومت ہسپتالوں میں اپنی فارمیسیاں /میڈیکل سٹور بنائے جہاں ادویات کمپنی سے بلاواسطہ خرید کر مریضوں کو فراہم کی جائیں مریضوں کو سستے ادویات اس طرح دستیاب ہونگی اور جنیرک پریسکریشن کے نظام کو رائج کیا جائے قبل ازیں فارماسسٹ کمیونٹی نے جی پی او چوک سے ڈیرہ پریس کلب تک ایک واک کا اہتمام کیا ۔

متعلقہ عنوان :