نوشہرہ روڈ پر دو فریقوں کے مابین فائرنگ ، ایک شحص جاں بحق دو زخمی ہوگئے ،، ٹریفک خادثے میں بھی ایک نوجوان ہلاک

ہفتہ 12 مئی 2018 22:47

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) نوشہرہ روڈ پر دو فریقوں کے مابین سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ ، ایک شحص جاں بحق دو زخمی ہوگئے ، ٹریفک خادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود پڑانگ سی این جی کے قریب سابقہ قتل مقاتلے کے دشمنی کی بناء پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں سلیمان عرف طورو ولد روخان گل موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے فریق سے فیض الرحمان زحمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ میں سی این جی کے ملازم بلال جان بھی شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کے بعد زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو چارسدہ ہسپتا ل منتقل کیا ۔زخمیوں کو تشویشاک حالت کے پیش نظر پشاور منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے حوالے سے فریقین کی طرف سے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔ ایک اور واقعہ میں سرڈھیری روڈ پر تیز رفتار موٹر کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان وسیم گل ولد حبیب گل موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کا ساتھی جمہا ر الدین شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔