نوشکی ،صاف و شفاف الیکشن ہوئے تو بی این پی عوامی طاقت سے بلوچستان میں حکومت بنائیگی،حماد اللہ

ہفتہ 12 مئی 2018 22:06

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی بازار یونٹ کے سینئر ممبر حماد اللہ نے کہا کہ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے اپیل کی کہ 2018کے عام انتخابات میں پی بی 33سے عوامی خواہشات کے مطابق بابو میر محمد رحیم مینگل کو ٹکٹ دی جائے ۔انہوں ہفتے کو اپنے اخباری بیان میں کہا کہ بابو میر محمد رحیم مینگل ایک غیرمتنازعہ اور تعصب سے پاک شخصیت کے مالک ہے جس کے تعلیم ،اسپورٹس ،صحت ،آبنوشی و دیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں نوشکی سمیت بلوچستان بھر سے بی این پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،نوشکی میں آئے روز پارٹی کی حمایت اور شمولیت سے بی این پی کی جیت یقینی ہے صاف و شفاف الیکشن ہوئے تو بی این پی عوامی طاقت سے بلوچستان میں حکومت بنائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے ورکر قائد ء بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے فکر و فلسفہ کے گھر گھر پہنچا کر بی این پی کے امیدوار کو کامیاب کرینگے کامیابی کے بعد بلوچستان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ۔