بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہندو تاجر اور اس کا بیٹا جاں بحق

واقعہ کے بعد باپ بیٹے کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،ہندو کمیونٹی کا واقعے کیخلاف احتجاج

ہفتہ 12 مئی 2018 22:06

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہندو تاجر اور ان کا بیٹا جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز حب میں ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے قریب ہندو تاجر جے پال داس اور ان کے بیٹے گریش ناتھ آدانی کو مسلح ڈاکوئوں نے لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرارہوگئے واقعہ کے بعد باپ بیٹے کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈاکوئوں کی تلاش کاکام شروع کردیاہے ۔واقعہ کے خلاف حب میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔