راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرملزم کو موت اور جرمانے کی سزا

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرملزم کو موت اور جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ منشیات کے مختلف مقدمات میں نامزد2 ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر6ماہ17دن قید اور10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا نے کے ساتھ 2ملزمان کو 1،1سال کے لئے پروبیشن پر پابند عدالت کر دیاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ ٹیکسلا کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم محمد شرین کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی ملزم کے خلاف تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے تھانہ کلرسیداں کے مقدمہ میں نامزدمظفر کو2 ماہ7 دن قید اور5ہزار جرمانہ اورتھانہ صادق آبادمیںدرج منشیات کے مقدمہ میں ناصر حسین کو 4 ماہ 10 دن قید اور 5ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنا دی ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے تھانہ وارث خان کے منشیات کے الگ الگ مقدمات میں نامزد اورنگزیب اور خرم شہزاد کو ایک ،ایک سال پروبیشن پر پابند عدالت کرتے ہوئے کیس پروبیشن افسر کو بھجوا دیا ہے۔