وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا ہاکی کے سابق اولمپین منصوراحمد کے انتقال پراظہارتعزیت

ہفتہ 12 مئی 2018 23:27

وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا ہاکی کے سابق اولمپین منصوراحمد کے انتقال ..
لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہاکی کے سابق اولمپین گول کیپر منصوراحمد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

محمد شہبازشریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے ہاکی کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مرحوم منصور احمد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم مایہ ناز گول کیپر تھے اور انہوںنے ہاکی کے میدان میں پاکستان کے پرچم کو بلند کیا ۔انہوںنے کہا کہ ہاکی کے کھیل سے لگاؤ رکھنے والے ان کے کھیل کو ہمیشہ یاد رکھیںگے۔

متعلقہ عنوان :