اسلام آباد، تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کارروائی، ٹاور کی بیٹریاں چوری کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 7ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 مئی 2018 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کارروائی، ٹاور کی بیٹریاں چوری کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 7ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ بیٹریاں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید وارداتیں کر نے کا انکشاف بھی کیا ہے، ملزمان سے تفتیش جار ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیموں کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے چوری سمیت دیگر جرایم کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی سٹی زون احمد اقبال کو دیا جنہو ں ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو انسپکٹرحق نواز رانجھا، ایس آئی شفقت محمود ،اے ایس ائی محمد شریف اور دیگر پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں جنھوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کیا ،چوری میں ملوث گرہ میں شامل ملزمان کے نام زاید حسین شاہ ولد مختار حسین شاہ سکنہ ایبٹ آباد، محمد ریاض ولد محمد حیات سکنہ کوٹ مومن سر گودہا، محمد اسلم ولد اللہ یار سکنہ کوٹ مومن سرگودہا، ریاض حسین ولد محمد یعقوب اور شاہ روم سکنہ مالا کنڈ ایجنسی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت ٹاور کی بیٹریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان میں ایک سیکورٹی گارڈاور ایک ٹیکنیشن بھی شامل ہیں۔دیگر کارروایوں میں پولیس نے دو ملزمان حمزہ طاہر اور واجد محمود سے دو پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے،سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی شکیل بٹ نے ملزم قاسم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا،رمنا پولیس کے محمد اکرم اے ایس ائی نے ملزم وحید سے 30بور پسٹل برآمد کیا، تھانہ نون پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسحاق نے مسمات ریاست بیگم کا چھینا گیا قیمتی موبائیلفون ملزم محمد الطاف سے برآمد کرلیا،تھانہ شمس کالونی اور لوہی بھیر پولیس نے ملزمان عامر اورشاہد سے دو پسٹل مع ایمونیشن برآمد کیا، ملز مان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گے، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔