فلمسازوں کو شائقین کے مزاج کے مطابق فلمیں تخلیق کرنی چاہئیں‘سارہ لورین

برادری ازم اور فارمولا فلموں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،ایسی فلموں کیوجہ سے انڈسٹری کو زوال آیا ‘ انٹر ویو

اتوار 13 مئی 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) معروف اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلمسازوں کو شائقین کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمیں تخلیق کرنی چاہئیں،موجودہ دور میں برادری ازم اور فارمولا فلموں کے لئے کوئی جگہ نہیں کیونکہ ایسی فلموں کی وجہ سے ہی ہماری انڈسٹری کو زوال آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلمسازوں کو معاشرے کی نبض پر ہاتھ رکھنا ہوگا ، اس کے ساتھ معاشرے خصوصاً نوجوان نسل کی اصلاح کے لئے کام کرنا ہوگا ۔

انہوںنے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں معیاری فلمسازی اور جدید سینما گھروں کے باعث حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں جس سے تمام لوگوں کو استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں ، جب بھی اچھا پراجیکٹ ملا تو اس میں ضرور کام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :