فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، عامر خان

اتوار 13 مئی 2018 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے اپنی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘کے 30سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلم کی سکریننگ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بلکل بھی محسوس نہیں ہو رہا کہ فلم کو ایک طویل عرصہ بیت چکا ہے بلکہ یہ ابھی کل کی ہی بات لگتی ہے اور آج فلم کی عکسبندی کے دوران کی تمام یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا آخری منظر مجھے حقیقت کے قریب لگا کیونکہ اس منظر میں اداکارہ جوہی چاولہ کو جب گولی لگتی ہے تو میں رو کر اس کی طرف بھاگتا ہوں اور مجھے اسے اس کے کردار رشمی سے مخاطب کرنا تھا جبکہ اس دوران مجھے خنجر بھی لگ جاتا ہے لیکن میں اس کے اصل نام جوہی سے مخاطب کرتا ہوں اور جب ہدایتکار منصور خان منظر کو کٹ کرتے ہیں تو مجھے بلکل بھی اندازہ نہیں ہوا کہ انہوں نے کٹ کیوں کہا ہے اور بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں نے کیا غلطی کی ہے۔