سی ڈی اے ملازمین کے وفود کی جنرل سیکرٹری مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین سے ملاقاتیں

سی ڈی اے کی موجودہ صورتحال، پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،بچوں کی بھرتی ،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، ادارے و ملازمین کی تقسیم، رول 20 اور فیملی ٹرانسفرپر عمل درآمدنہ ہونے سیمت مختلف امور پر تبادلہ خیال

اتوار 13 مئی 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) سی ڈی اے ملازمین کے مختلف وفود نے جنرل سیکرٹری مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین سے مرکزی یونین آفس G-7 میں ملاقاتیں کیں اور سی ڈی اے کی موجودہ صورتحال خصوصاً پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،بچوں کی بھرتی ،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، ادارے و ملازمین کی تقسیم، رول 20 اور فیملی ٹرانسفرپر عمل درآمدنہ ہونے سیمت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ،مسٹررول ملازمین کو کئی ماہ بعد چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے حکم پر تنخواہیں ادا کی گئیں جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں اور جس طرح چیف جسٹس نے اس ملک کے پسے ہوئے طبقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے وہ قابل تحسین ہیں اور سی ڈی اے کے محنت کش اور ہماری تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدور یونین نے اپنے دور میں 3000سے زائد ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کروایا اور رول 20اور فیملی ٹرانسفر کی بحالی کے لیے عدالتی جدوجہد کی ،حج پالیسی ،20 فیصد سپیشل الائونس بمعہ بقایاجات ،اپ گریڈیشن ،بیوہ فنڈ ،ڈیتھ کیس میں بچوں کی بھرتی ،اوورٹائم کی بحالی اور دیگر الائونسز کا اجراء مزدور یونین کی تاریخی خدمات ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،سی ڈی اے انتظامیہ اور موجودہ سی بی اے سے اپیل ہے کہ سی ڈی اے محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا مثبت کردارادا کریں۔ چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ بہت جلد اپنے ورکروں کی جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر ان کی باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔usd