موٹروے پولیس کے افسران نے لاہور بائی پاس کے علاقے سے ملنے والا گم شدہ گو نگی و بہری بچی کو والدین کے حوالے کر دیا

اتوار 13 مئی 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) موٹروے پولیس سائوتھ زون کے افسران نے لاہور بائی پاس کے علاقے سے ملنے والا گم شدہ گو نگی و بہری بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی محمد افضل اور پٹرولنگ آفیسران خادم حسین اور قمر رضا کو دوران ڈیوٹی ایک آٹھ سالہ گم شدہ بچی مصیر ہ بنت عامر خان روتی ہوئے ملی ، پٹرولنگ افسران نے بچی سے والدین کا پو چھا تو پتا چلا کہ وہ گو نگی اور بہری ہے اور کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس افسران کو بچی کی کلائی پر ایک فون نمبر کندہ کیا ہوا ملا جس پر افسران نے رابطہ کرنے کے بعد کافی کو ششوں کے بعد انکے وارثان کا پتہ کیا ۔بچے کے لوا حقین کی درخواست پر گواہان کی موجودگی میں معمول کی کاروائی کرنے کے بعد اس کے والد ین کے حوالے کر دیا ۔ بچی کے والدین اور مقامی لوگوںنے مو ٹروے پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہاہے اور دعائیں دیں ۔ سیکٹر کما نڈر ایس ایس پی کامران عادل نے پٹرولنگ افسران کی مثالی اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس افسران کی کوششوں کو شا با ش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :