چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

اتوار 13 مئی 2018 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا مؤثر کردارجاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نی کہا کہ تمام نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے بھی اپنا مؤثر کردار کریں اور ملکی ترقی کیلئے حکومت اور دیگر اداروں کی رہنمائی کا فریضہ ادا کریں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے بھی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافت کا شعبہ معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، سینئرنائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیدار صحافت کے صحت مند کردار کے ذریعے ملکی ترقی کے عمل میں سرگرم رہیں گے۔