بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 3 کھرب48 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائیگا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) بلوچستان کے رواں مالی سال کا مجموعی بجٹ 3 کھرب 48 ارب روپے سے زائد آج مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی بلوچستان اسمبلی میں پیش کرے گی ترقیاتی اخراجات کے مد میں 85 ارب 6 کروڑ اور غیر ترقیاتی اخراجات کے مد میں 2 کھرب 64 ارب 4 کروڑ رکھنے کی تجویز کینسر اور امراض قلب اسپتال کی تعمیر کیلئے 4 ارب 50 کروڑ رکھنے کی تجویز اور ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز کی ہے تاہم بجٹ کے مسئلے پر گزشتہ دنوں صوبائی کا بینہ میں اختلافات کے باعث 11 مئی کو بجٹ پیش نہ کر سکا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور ااج بھی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے رواں مالی سال 2018-19 کل بجٹ 3 کھرب 48 ارب روپے سے زائد بلوچستان اسمبلی میں پیش ہو گا صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی بجٹ پیش کرے گی ترقیاتی اخراجات کے مد میں 85 ارب 6 کروڑ اور غیر ترقیاتی اخراجات کے مد میں 2 کھرب 64 ارب 4 کروڑ رکھنے کی تجویز کینسر اور امراض قلب اسپتال کی تعمیر کیلئے 4 ارب 50 کروڑ رکھنے کی تجویز اور ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز کی ہے تاہم بجٹ کے مسئلے پر گزشتہ دنوں صوبائی کا بینہ میں اختلافات کے باعث 11 مئی کو بجٹ پیش نہ کر سکا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور ااج بھی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا گیا تعلیم کے لئے 40 ارب امن وامان کے لئی50 ارب اور صحت کے شعبے کے لئی24 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔