دیہی علاقوںمیں پانی کی سطح گرنے سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کی منصوبہ بندی کی جائے،ثناء اللہ اختر

اتوار 13 مئی 2018 19:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوںمیں پانی کی سطح گرنے سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کی منصوبہ بندی کی جائے اور انسانی ضروریات پوری کرنے نیز چرند پرند کی زندگیوں کے تحفظ و نشو نما کے لیے پانی کے قدیمی تالابوں و ذخیروں کی مرمتی ، بحالی ، صفائی و وسعت کے لیے اقدامات کئے جائیںانہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے انہوں نے کہا کہ یہی علاقوں میں برساتی پانی کو محفوظ رکھنے والے تالاب عدم توجہ کی بنا پر یا بردگی کا شکار ہوکر ویران ہو گئے ہیں نیز ان کے ا رد گرد لگائے گئے درخت بھی نگہداشت نہ ہونے سے ناپیدہو گئے ہیں اور اس طرح سایہ دار درختوں کی کمی سے مذکورہ علاقوں میں رہنے والے صاف ستھری فضا اور خوشگوار ماحول سے بھی محروم ہو گئے ہیںنیز اس صورت حال میں جنگلی حیات کی افزائش و نشونما رک گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت زیر زمین پلانی کی سطح گرنے سے پینے کے پانی کی مشکلات پر قابو پانے نیز چرند پرند کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دیہات میں پانی کے ذخیرے تعمیر کرے ۔