بھارت کا نامناسب رویہ ،ْفیض احمد فیض کی بیٹی دہلی سے واپس وطن لوٹ آئیں

منیزہ ہاشمی دو روزہ 15 ویں ایشین سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں

اتوار 13 مئی 2018 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) نامور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی اور ٹی وی کی معروف شخصیت منیزہ ہاشمی بھارت کے نامناسب رویے کے باعث نئی دہلی سے وطن واپس لوٹ آئیں۔

(جاری ہے)

منیزہ ہاشمی دو روزہ 15 ویں ایشین سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں جس میں شرکت کی انہیں با ضابطہ دعوت دی گئی تھی تاہم جب وہ دہلی کے ہوٹل پہنچیں تو معلوم ہوا کہ ان کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے اور ان کا نام کانفرنس میں مدعو افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

بھارت کے اس غیر اخلاقی سلوک کی وجہ سے منیزہ ہاشمی دہلی ایئرپورٹ سے پرواز پکڑ کر وطن واپس آگئیں۔منیزہ ہاشمی کے صاحبزادے علی ہاشمی نے بھارت کے اس ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سلوک ناقابل برادشت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری 72 سالہ والدہ اور فیض احمد فیض کی بیٹی کو بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ دینا شرمناک ہے

متعلقہ عنوان :