جامعہ کراچی: ملازمین کی ترقیوں کے لئے پالیسیوں کی منظوری

اتوار 13 مئی 2018 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرارکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنڈیکیٹ نے اپنے اجلاس منعقدہ 10 مارچ 2018ء میں جامعہ کے کنفرم/ ریگولر گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو ہر 5 سال بعد ٹائم پے اسکیل کی بنیاد پر اگلے گریڈ پر جبکہ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین دونوں اسکیموں سے بیک وقت مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ سنڈیکیٹ نے مذکورہ قرارداد میں جامعہ کراچی کے گریڈ 16 اور اس سے زائد کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کو گریڈ 17 یا اس سے زائد کے سلیکشن بورڈ میں کامیابی سے مشروط کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ترقی عہدے کی تبدیلی کے بغیر عمل میں لائے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :