مسلم لیگ (ن) حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قیام امن اور تونائی کے خاتمے کو اولین تر جیح بنایا، جہا نگیر خانزادہ

رورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی بحالی کے ٹھوس اقدامات کئے ،شہباز شریف قومی سیاست میں سرگرم اور فعال کردار ادا کریں گے،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان

اتوار 13 مئی 2018 20:31

تر بیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجواناں جہا نگیر خانزادہ نے کہا کہ سازشی عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قیام امن اور تونائی کے خاتمے کو اولین تر جیح بنایا اورورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی بحالی کے ٹھوس اقدامات کئے توانائی سمیت دیگر منصوبے تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا سی پیک پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا شہباز شریف قومی سیاست میں سرگرم اور فعال کردار ادا کریں گے خواجہ عزیر کا مشکور ہوں جنہوں ہمیں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا علاقہ غازی اور چھچھ کے رسم ورواج اور ثقافت ایک جیسی ہونے کی وجہ سے کبھی بیگانہ پن محسو س نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے گزشتہ روز تحصیل غازی کے جڑواں دیہات خالو میں واقع سلطانیہ شادی ہال میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی راہنما وسماجی شخصیت خو اجہ عزیر کی جانب سے نو منتخب سینٹیر پیر صابر شا ہ ،جہانگیر خانزادہ ،میاں محمد جمیل ،قاسم شاہ اور خواجہ فیملی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر خواجہ فیملی نے حلقہ پی کے 42سے اٴْمیداور صوبائی اسمبلی صاحبزادہ قاسم شاہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا سینٹیر پیر صابر شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سبز حلالی پرچم کے علم کو ہمیشہ بلند رکھا اور دو نظریے کے حامل اس پر چم کو سرنگو نہیں ہونے دیا عوامی خدمت ،ملکی تعمیر وترقی اور وطن عزیز کی سلامتی اور خو شحالی مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے سازشی عناصر میاں نواز شریف کی ٹانگیں نہ کھنچتے تو ملک مزید ترقی کر تا (ن) لیگ کے خلاف سازشیں کر نے والے ناکام ہوں گے مرکز سمیت چاروں صو بوں میں مسلم لیگ کی حکومت ہو گی اپنے حلقے سے 35سال کی رفاقت ہے مخا لفین کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے سیٹیر منتخب ہونے کے بعد اپنی جگہ ملنسار اور نرم خوہ تحصیل غازی کے اولین ناظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر نے والے صاحبزادہ قاسم شاہ کو میدان میں اٴْتار دیا ہے جنہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے خواجہ عزیر نے پورے خاندان کو ایک تسبیح میں پرو دیا ہے دعا گو ہوں کہ یہ اتحاد ہمیشہ قائم ودائم رہے ۔