سپریم کورٹ نے ایئربلیو طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کومعاوضے کو ادائیگی سے متعلق کیس میں 136 متاثرین کو دیئے گئے معاوضے کی تفصیلات طلب کرلیں

اتوار 13 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد میں نجی فضائی کمپنی ایئربلیو کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کومعاوضے کو ادائیگی سے متعلق کیس میں 136 متاثرین کو دیئے گئے معاوضے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دورا ن ایئربلیوکے وکیل نے متاثرین کو جاری امدادی چیک پیش کئے اور موقف اپنایا کہ شہید ہونے والی142 افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جا چکاہے جبکہ باقی 10 متاثرین کے چیک عدالت میں جمع کر ادئیے ہیں۔

متاثرین کو فی کس 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت متاثرین کو صرف امداد ہی نہیں بلکہ مارک اپ بھی دلوائے گی۔ بعد ازاںکیس کی مزید سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔