افسران بالا جائز مطالبات حل کریں، ٹال مٹول کی کوشش کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے،صدرایمپلائز یونین ٹی ایم اے

اتوار 13 مئی 2018 21:20

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کے صدر منیر خان نے کہا کہ افسران بالا کو چائیے کہ ہمارے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کیا جائے اگر ٹال مٹول سے کام لیاگیا تو ہم احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل میونسپل کمیٹی میں ملازمین کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری سلمان ہوتی ،سابق صدر فرہاد محمد خیل ،ڈبلیو ایس ایس ایم صدر اختر منیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر منیرخان اور جنرل سیکرٹری سلمان ہوتی نے کہا کہ سکیل 1 میں بھرتی ہوا بیلدار کو سکیل 16 پر پروموٹ کیا گیا ہے جوکہ سرارسر ظلم ہے اس کے خلاف ایکشن لیاجائے جبکہ ہمارے ملازمین 25 سے 35 سال تک ملازمین موجود ہے ابھی تک اُس کواپنا حق نہیں دیا جارہا ہے اور نہ ہی پروموشن دیا گیاہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے میں جو غیر ضروری اخراجات جاری ہے فوری طور پر بند کیا جائے ہمارے غریب ملازمین کو کسی قسم کی سہولت میسر ہی نہیں ہے ہمارے یہ جائز مطالبات فوری طور پر حل کیا جائے اور ہمیں احتجا ج پر مجبور نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :