ریٹائرڈ پولیس ا ہلکار کے گھر ڈکیتی ،ْ ڈاکو قیمتی زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی لے کر فرار

اتوار 13 مئی 2018 22:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو قیمتی زیورات ، لاکھوں کی نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چک مٹو میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو خوفزدہ کر کے 17تولے طلائی زیورات ، لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :