صدر ممنون حسین عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن کیبنٹ ڈویژن نے جاری کردیا

اتوار 13 مئی 2018 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین عمرہ کی ادائیگی کے لیے نجی دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت13مئی تا 24 مئی تک 10 روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے ۔ آئین کی شق 49 (2) کے تحت صدر کی عدم موجودگی میں چیرمین سینٹ قائم مقام صدر ہونگے ۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نوٹیفکیشن کیبنٹ ڈویژن نے جاری کردیا ہے ۔