یمنی حکومت سے رابطے کے تحت جزیرے سقطری میں سعودی فورسز کی آمد

سعودی فورسز کی موجودگی کا مقصد یمنی فوج کو تربیت دینا اور اس کی معاونت کرنا ہے،ترجمان اتحادی فوج

پیر 14 مئی 2018 11:50

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) یمن میں قانونی حکومت کے حق میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد نے ا اپنی خصوصی فورسز کی جزیرے سقطری میں پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی فورسز کو یمن کی قانونی حکومت کے ساتھ مشترکہ رابطے کے فریم ورک کے تحت اس جزیرے پر تعینات کیا گیا ہے۔بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ سقطری جزیرے میں سعودی فورسز کی موجودگی کا مقصد یمنی فوج کو تربیت دینا اور اس کی معاونت کرنا ہے۔