سندھ ہائی کورٹ؛ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

پیر 14 مئی 2018 13:32

سندھ ہائی کورٹ؛ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) کرپشن مقدمے میں ملوث سندھ کے سابق وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جبکہ دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ شرجیل میمن نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔