قیمتوں میں اضافے کے باوجود گاڑیوں کی خریداری بڑھ گئی

رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 93 ہزار 672 کاریں اور جیپیں فروخت ہوئیں، رپورٹ

پیر 14 مئی 2018 14:48

قیمتوں میں اضافے کے باوجود گاڑیوں کی خریداری بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) قیمتوں میں اضافے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، موٹر سائیکلوں کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 93 ہزار 672 کاریں اور جیپیں فروخت ہوئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل کے دوران فروخت ہونے والی مقامی تیار شدہ گاڑیوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 567 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال اپریل سے 39 فیصد زیادہ ہیں۔

سب سے زیادہ اضافہ ایک ہزار سی سی کی کاروں کی فروخت میں دیکھا گیا، اپریل میں ایک ہزار سی سی کی 5 ہزار 138 کاریں فروخت ہوئیں، جو پہلے سے 83 فیصد زیادہ ہیں، دوسری گاڑیوں ٹریکٹر بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔اپریل میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی کی فروخت بھی 18 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ عنوان :