وائس چیئرمین کینٹ بورڈ حویلیاں نے پانچ محلوں کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ کی لاگت سے پانچ فلٹر پلانٹ فراہم کر دیئے

پیر 14 مئی 2018 15:14

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) وائس چیئرمین کینٹ بورڈ حویلیاں نے پانچ محلہ جات لیاں شریف محلہ شیخاں زین العابدین روڈ، ڈپو روڈ اور محلہ دھارن کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے پانچ فلٹر پلانٹ فراہم کروا دیئے۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر ہائوسنگ سکیم کینٹ پی او ایف کے تحت فی فلٹر پلانٹ 35 لاکھ روپے مہیا کئے گئے ہیں جن کا وائس چیئرمین کینٹ بورڈ لیاقت خان جدون اور سی ای او محمد بلال رشید نے افتتاح کر دیا۔ اس موضوع پر بابو افضل، غلام سرور، شبیر احمد قادری اور دیگر موجود تھے۔ کینٹ ایریا کے مکینوں نے وائس چیئرمین کی عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت خان جدون نے حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے۔