ْوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اوروفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری (آج) سرگودھا آئیں گے

پیر 14 مئی 2018 15:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اوروفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری (آج) 15 مئی کو سرگودھا آئیں گے ۔

(جاری ہے)

جو یہاں مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے جو انجمن تاجران کے عہدیداران سے حلف لیں گے۔اس تقریب میں مسلم لیگ (ن )کے اراکین اسمبلی ایم این اے چوہدری حامد حمید،ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق،خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز اور میئر سرگودھا ملک اسلم نوید بھی شرکت کریں گے۔اس تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں لیا گیا ہے۔وزراء کی آمد پر استقبالیہ انتظامات کر لئے گے ہیں۔