نجی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کوپوشیدہ واجبات کی وصولی فوری روکنے کا حکم

حکومت پنجاب سے چارٹرڈ نجی یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے طلباء سے بھاری پوشیدہ اخراجات کی وصولی میں ملوث ہیں

پیر 14 مئی 2018 15:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نجی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو طلباء سے پوشیدہ واجبات کی وصولی فوری روکنے کا حکم دے دیا ۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ کمیشن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ حکومت پنجاب سے چارٹرڈ بعض نجی یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے طلباء و طالبات سے مختلف سرگرمیوں کے نام پر بھاری پوشیدہ اخراجات کی وصولی میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ادارے کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ان حقائق کے پیش نظر کمیشن نے ایک سرکلر کے ذریعے پنجاب حکومت سے چارٹرڈ تمام نجی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پوشیدہ اخراجات کی مد میں طلباء و طالبات سے رقوم کی وصولی کا عمل فی الفور روک دیں بصورت دیگر ایسے اداروں کے خلاف مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس اقدام کا شہریوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں کی انتظامیہ کو بھی طلبا و طالبات کے والدین سے آئے روز مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کے نام پر رقوم کی وصولی کے سلسلے کو روکنے کا پابند کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :