ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کے پیچھے چھپی اصل چال بے نقاب ہوگئی

نواز شریف کے ملک مخالف بیان سے نئی حکومت پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں ،شیخ رشید نواز شریف نے ایسے بیانیات کارگل، پٹھان کوٹ اور سری لنکا میں بھی دیئے،بھارت میں سرمایہ کاری کی وجہ سے نواز شریف کلبوشن یادیو کے خلاف نہیں بولتے،نواز نے ملک سے نہیں بلکہ اولاد اور پیسوں سے عہد وفا کیا ہے،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 16:10

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کے پیچھے چھپی اصل چال بے نقاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ 20 کروڑ عوام کا منتخب وزیر اعظم کلبوشن یادیو کے خلاف بیان نہیں دے سکتا کہیں بھارتی سرمایہ کاری کو نقصان نہ پہنچ جائے نواز شریف کے ملکی سالمیت کے خلاف بیان سے آنیو الی حکومت پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں ان خیالات کااظہار شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایسے بیانیات کارگل، پٹھان کوٹ،سری لنکااور اب پاکستان میں دیا ہے جس سے بھارت پوری دنیا کے سامنے سچی سویتری بن گیا ہے نواز شریف کے ملک مخالف بیان سے آنے والی نئی حکومت پر اقتصادی پابنددیاں بھی لگ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں بادشاہت چاہتے ہیں تاکہ کوئی ان کے سامنے سر نہ اٹھا سکے چاہے اس ضمن میں ملک کو جتنا نقصان ہوتا ہے کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ جس شخص کو ملک کی 20کروڑ عوام نے وزیر اعظم بنایا وہ کلبوشن یادیو جیسے جاسوس کے خلاف بیان تک نہیں دے سکتا کہ کہیں بھارت میں کی گئی سرمایہ کاری کو نقصان نہ پہنچ جائے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ملک کے ساتھ عہد وفا کرتے ہیں لیکن نواز شریف صرف اپنی اولاد اور پیسوں کیسا تھ عہد وفا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قانون کے تحت سزا دی جائے کیونکہ جو اس نے ملک کے خلاف انٹرویو بھارت کے حق میں دیا وہ بہت بڑا ظلم ہے