علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتہائی مشکور ہوں، گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ پی پی سات کے لیے اربوں روپے کے فنڈز دیے، ایم پی اے راجہ محمد علی

پیر 14 مئی 2018 17:24

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد علی نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتہائی مشکور ہوں۔جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ پی پی سات کے لیے اربوں روپے کے فنڈز دیے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

راجہ محمد علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ کہ اس پسماندہ علاقے میں صحت اور تعلیم کی جدید سہولیات میسر ہوں۔میں نے جہاں کروڑوں روپے کی سڑکیں تعمیر کی۔اور ہر یونین کونسل میں لنک روڈز گلیاں اور واٹر سپلائی کے منصوبے مکمل کیے۔وہاں میں نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ کرایا۔ اس کے علاقہ کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کر کے اضافی کمرے تیار کیے گے۔

انھوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے لیے لاکھوں کے فنڈز کروڑوں میں کرائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ میرا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ جو پیار و محبت عوام نے مجھے دیا۔ اسکو کبھی بھلا نہیں سکتا۔میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اور عوام علاقہ کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دس کروڑ کی لاگت سے تھوہا خالصہ میں جدید ہسپتال کی تعمیر شروع ہے۔ جبکہ کہوٹہ میں ریسکیو1122کا کروڑوں کا منصوبہ پایہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ انشا اللہ عوام کی بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھونگا۔ اور تعمیر و ترقی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ آئندہ الیکشن پر مسلم لیگ (ن )کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔