پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے متنازعہ بیان پر درخواست دائر کر دی

پیر 14 مئی 2018 17:42

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے متنازعہ بیان پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے متنازعہ بیان پر درخواست دائر کر دی، درخواست میں نواز شریف کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی۔

(جاری ہے)

پیرکو ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آبادہائی کورٹ میں نواز شریف کے متنازعہ بیان پر درخواست دائر کی۔درخواست میں نواز شریف کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی۔