قصور ،چھانگا مانگا روڈ پر کوسٹر الٹنے سے سات مسافر زخمی

پیر 14 مئی 2018 18:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) قصور کے نواح چھانگا مانگا روڈ پر کوسٹر الٹنے سے سات مسافر بری طرح زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد حسین مسافروں سے بھری کوسٹر لیکر جارہا تھا کہ نذر منظور شہید چیک پوسٹ کے قریب کوسٹر کا ٹائی راڈ کھلنے سے کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محمد امین وغیرہ سات مسافر بری طرح زخمی ہوگئے ۔جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :