چین،شام کے مسئلے پر سیمینار کا انعقاد،

پیر 14 مئی 2018 20:02

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) چین کے شہر شنگھائی میں شام کے مسئلے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب میںاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سمیت چین، شام، مصر، سعودی عرب، ایران، ترکی، امریکہ اور برطانیہاوردیگر ممالک کے 20ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں ’’مسئلہ شام کا راستہ اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر عالمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میںچین، شام، مصر، سعودی عرب، ایران، ترکی، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے 20ماہرین اور اسکالرز نے سیمینار میں شرکت کی۔شام کے مسئلے پر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے نمائندے نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔