رواں مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی تیاری اور فروخت میں نمایاں اضافہ

پیر 14 مئی 2018 20:48

رواں مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی تیاری اور فروخت میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 9مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی تیاری اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک ملک میں 60ہزار 501 ٹریکٹروں کی تیاری اور 60 ہزار 239 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں 44ہزار 303 ٹریکٹروں کی تیاری اور 44ہزار 883 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں فیٹ میسی پروگوسن اورینٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹر شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :