کوئٹہ کے شیخ خلیفہ بن زائد ہسپتال میں صحافی مرتضیٰ زہری پر سکیورٹی عملے کے تشدد کے خلاف صحافیوں نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا

وزیرداخلہ میر سرفرا ز بگٹی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاجائے

پیر 14 مئی 2018 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) کوئٹہ کے شیخ خلیفہ بن زائد ہسپتال میں صحافی مرتضیٰ زہری پر سکیورٹی عملے کے تشدد کے خلاف صحافیوں نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ،وزیرداخلہ میر سرفرا ز بگٹی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہواتو اسپیکر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ شیخ زائد ہسپتال میں سیکورٹی گارڈز نے صحافی مرتضی زہری پر پر تشدد کیا ہے جس پر صحافیوں نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا ہے صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑو نے بتایا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر فوری طور پر مقامی ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کیا گیا ہے ،جس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اسمبلی کے باہر احتجاج کر نے والے صحافیوں سے ملاقات کیلئے پہنچے مذاکرات کے دوران صوبائی وزیر داخلہ اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ،جس پر صوبائی وزیر داخلہ واپس چلے گئے اور صحافیوں نے اسمبلی کے سامنے زرغون روڈ پر دھرنا دے دیا ،بعد میںوزیر داخلہ واپس آئے اور صحافیوں سے دوبارہ مذاکرات شروع کئے کا میاب مذاکرات کے بعد صحافیوں نے دھرنا ختم کردیا اور اسمبلی اجلاس کی کوریج کی ۔