راولپنڈی،رمضان المبارک کی آمد سے پھلوں ، سبزیوں دالوں اور چھوٹے بڑے گوشت سمیت روز مرہ ضرورت کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 100سی200فیصد اضافہ

خیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا نے کئی ماہ سے ذخیرہ کی گئی ناقص ، زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش یوٹیلٹی سٹوروں سمیت مارکیٹ میں پھیلادیئے

پیر 14 مئی 2018 21:20

اولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل گرانفروشوں نے پھلوں ، سبزیوں دالوں اور چھوٹے بڑے گوشت سمیت روز مرہ ضرورت کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 100سی200فیصد اضافہ کر دیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا نے کئی ماہ سے ذخیرہ کی گئی ناقص ، زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش یوٹیلٹی سٹوروں سمیت مارکیٹ میں پھیلادیں جس سے عوام غیر معیاری اور مضر صحت اشیا انتہائی منگے داموں خردنے پر مجبور ہوگئے ساری صورتحال کے باوجود کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، فوڈ اتھارٹی ، پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور محکمہ صحت کے اقدامات صرف فوٹو سیشن ، پریس ریلیزوں اور بیانات تک محدود ہو کر رہ گئے پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بھی حکومتی خوشنودی کے لئے وزرا اور انتظامی افسران کے جعلی اور خلاف حقائق بیانات چلا کر سب اچھا کا راگ الاپنے لگا رمضان المبارک میں صرف2دن باقی رہ جانے پر گرانفروشوں نے مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخوں کے باوجود آلو کی قیمت یکدم 20روپے کلو سے 40روپے فی کلو ٹماٹر20روپے فی کلو سی60روپے پیاز20روپے سی40روپے ادرک 160سی250روپے ،لیموں 170سی300روپے کلو ہری مرچ54روپے کلو سی150روپے فی کلو لہسن 60روپے فی کلو کی بجائی60روپے پائو فروخت کرنا شروع کر دیا اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں یکدم اضافہ کے بعد آم 200سی350روپے فی کلو گرام ، سیب400روپے فی کلو گرام کھجور200سی400روپے فی کلو گرام ، تربوز30سی40روپے فی کلو گرام تک پہنچ گیا جبکہ دالوں میں بالخصوص سفید چنے کی قیمت میں100فیصد اضافے کے ساتھ چھوٹے گوشت (مٹن)کی قیمت900روپے فی کلو اور بڑے گوشت (بیف)کی قیمت 550سی600روپے فی کلو گرام اور چاول کی قیمت190روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی شہریوں نے 24گھنٹے کے اندر قیمتوں میں200فیصد اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے حکومت و انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا ہے راولپنڈی کے عوام کے مطابق شہر میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت کے افسران و عملہ اور کود فوڈ اتھارٹی مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے ایک طرف تو قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ستم یہ ہے کہ انتہائی ناقص اشیائے خوردونوش مارکیٹ میں دستیاب ہیں مشروبات اور پیک شدہ اشیا پر درج قیمتیں بھی ٹمپرڈ نظر آتی ہیں جبکہ کیڑے اور پھپھوندی زدہ دالیں اور چاول بازار میں فروخت ہو رہے ہیںشہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ راولپندی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے اور رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔