لاہور ،ایف آئی اے نے سفری کاغذات میں گزیٹر ہونے کے باعث مسافر ملزمان تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی تحویل میں دے دیا

پیر 14 مئی 2018 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) لاہور ائیر پورٹ پر تعینات امیگریشن کے عملے نے مختلف پروازوں کے ذریعے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے سفری کاغذات میں گزیٹر ہونے کے باعث مسافر ملزمان کو تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی تحویل میں دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساوتھ افریقہ سے آنے والی پرواز نمبری QR/620 سے آنے والے مسافر معظم کے سفری کاغذات میں گزیٹر کرنے پر جبکہ سائوتھ افریقہ کی دوسری پرواز نمبری EK/622 سے آنے والے مسافر ذیشان کے کاغذات میں ہیرا پھیری کرنے پر دونوں مسافر ملزمان کو انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔ دونوں ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :