کراچی کی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کے باعث شہری کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے

پیر 14 مئی 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) کراچی کی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کے باعث شہری کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے ،تفصیلات کے مطابق شہر قائد شدید گرمی میں شہری شدید ٹریفک میں پھنسے رہے ،آئی آئی چندریگر،شاہین کمپیلکس،ایم اے جناح روڈ اور شاہراہ فیصل پر اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہی ،ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،اس حوالے سے ٹریفک حکام کا کہنا تھاکہ رینجرز کی جانب سے سنیپ چیکنگ کی جارہی ہے جس کے باعث ٹریفک جام ہوا۔#