شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ،طلباء کی کثیرتعداد میں شرکت

پیر 14 مئی 2018 22:54

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا سرکاری و غیر سرکاری طلباء کی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوتھ آف شمالی وزیرستان کے زیر اہتمام تحصیل میر علی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا روڈ میں ٹائر جلا ئے گئے بعد ازاں رات کو دھرنا دیا گیا شرکاء کاکہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر پے در پے حملوں کو سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں رواں ماہ کافی تیزی آئی ہے رات کے وقت گھروں اور حجروں میں عوام کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے عوام اور سکیورٹی ادارے محفوظ نہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سد باب کیا جائے علاوہ ازیں احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے ۔