پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 75عطائیوں کے اڈے بند کردیے، 280علاج گاہوںپر چھاپے

پیر 14 مئی 2018 23:30

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز75عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راولپنڈی، سیالکوٹ،بہاولنگر،ساہیوال، قصور، پاکپتن،شیخوپورہ،وہاڑی،مظفرگڑھ،سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔

ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں280علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی75پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔راولپنڈی اور سرگودھا ہر ایک میں دس ،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ہر ایک میں آٹھ اڈے سیل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مزیدبرآںاعدادوشمار کے مطابق280 میں سی76 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں 1,841علاج گاہوں پر چھاپے مارے ،ان میںسے 558پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے جن کے اڈوں کو بند کر دیاگیاجبکہ 482 عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔ مزید برآں سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران فیصلے کے دن سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی2,241عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔کمیشن کی13 ٹیموں نے مختلف اضلاع میںکل 6,282علاج گاہوں پر چھاپے مارے ہیں اور ان میں 1,484ایسے عطائی بھی ہیں جنہوں نے عطائیت چھوڑکر دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔