Live Updates

میں پاکستانی پہلے اور سیاستدان بعد میں ہوں، نواز شریف کے انٹرویو کے بعد ن لیگ کا حصہ ہونے پر افسوس ہوا

آج سے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا اعلان کرتا ہوں: ن لیگ کے سینئر رہنما سردراز غلام عباس کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 14 مئی 2018 21:03

میں پاکستانی پہلے اور سیاستدان بعد میں ہوں، نواز شریف کے انٹرویو کے ..
چکوال (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) ن لیگ کے سینئر رہنما سردار غلام عباس نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد ن لیگ کے کئی سینئر رہنماوں نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے چکوال سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سینئر رہنما اور آئندہ انتخابات کیلئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کے امیدوار سردار غلام حسین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سردار غلام حسین نے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ سردار غلام حسین کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی پہلے اور سیاستدان بعد میں ہوں۔ نواز شریف کے انٹرویو کے بعد ن لیگ کا حصہ ہونے ہر افسوس ہوا ہے۔ اس لیے آج سے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا اعلان کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

سردار غلام حسین کا مزید کہنا ہے کہ بھٹو پھانسی چڑھ گئے لیکن پاکستان کی سالمیت کو افشاء نہ کیا ۔

لیکن نواز شریف کے بیان سے متعلق کل کے تجزئیے سنے اور چار لائنوں کو پڑھ کر ن لیگ میں شمولیت پر افسوس ہوا ۔ اس سب کے بعد میرے لیے ن لیگ میں رہنا ممکن نہیں رہا۔ سردار غلام عباس نے ناصرف خود بلکہ ان کے دیگر ساتھیوں جن میں چکوال سے ن لیگ کے 2 ایم پی ایز اور یو سی چئیرمینز شامل ہیں، ان سب نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کو خیرآباد کہنے والے ان تمام رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یہ تمام رہنما آنے والے دنوں میں عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے۔ جبکہ ملاقات کے بعد ایک خصوصی پریس کانفرنس کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ان رہنماوں کے خیر آباد کہنے کے بعد ضلع چکوال میں ن لیگ کی پوزیشن بہت کمزور ہوگئی ہے۔ سردار غلام حسین ضلع چکوال میں ایک بڑا ووٹ بینک رکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات