پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون، ایک اشتہاری گرفتار

پیر 14 مئی 2018 23:47

فیصل آباد۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ایک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کیخلاف کی گئی کارروائیوں میںایک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں9عدد پسٹل،ایک رائفل اورایک کاربین قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، اسی طرح منشیات اور شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں5کلوبھنگ،1.500کلوگرام بھکی اور41لیٹرشراب برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :