Live Updates

ووٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والے پاکستا ن کی عزت دائو پر لگا بیٹھے ، رہنما تحریک انصاف

پیر 14 مئی 2018 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ووٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والے پاکستا ن کی عزت دائو پر لگا بیٹھے ، نواز شریف کو ووٹر اور ورکر سے زیادہ اقتدارعزیز ہے۔ اسطرح کے بیانات پاکستان کو کمزور کرنے اور دشمن کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔ عمران خان کے نواز شریف اور دیگر مخالفین کے بارے میں کئے گئے تمام انکشافات آہستہ آہستہ سچ ثابت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ناصر موسی زئی نے گزشتہ روز سوڑزئی پایان سے مسلم لیگ ن کے عہدیدار وں رحیم اللہ، شاہ نواز و دیگر کا پاکستا ن تحریک انصاف میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 70سال سے ملک میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے آج ایک دن بھی اقتدار سے دور نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک 20کروڑ عوام کا ہے اگر اُنکے ووٹ کو عزت نہیں دی جائیگی تو وہ اقتدار کے پجاریوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیگی۔ ناصر موسیٰ زئی نے کہا کہ ہمیں ملکر پاکستان کی عزت بحال کرنا ہوگی اور قوم کے غداروں کو شکست دینا ہوگی۔ شمولیتی تقریب سے ایم این اے ارباب عامر نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات