شارجہ میں معمولی حادثات کی رپورٹ کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں معمولی نوعیت کے حادثات کی شکایت درج کرانے کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی ہے ،ایپلیکیشن کے زریعے رپورٹ کرنے پر 50 درہم کی بچت ہو گی
سعدیہ عباس منگل 15 مئی 2018 09:47
(جاری ہے)
محکمہ ٹریفک ایپلکیشن پر تصویر دیکھ کر خود ہی پورے حادثے کی تحقیق کر لے گی اور حادثے سے متعلق تفصیلات آپکو ایس ایم ایس یا ای میل کر دی جائیں گیں اور یہ تفصیلات آپ بغیر کسی تگ و دو کے انشورنس کمپنی کو دکھا سکتے ہیں ۔
اس ایپلیکیشن کے استعمال سے نہ صرف آپکا وقت بچے گا بلکہ پیسوں کی بھی بچت ہو گی ۔ ٹریفک پولیس کو خود جا کر رپورٹ کرنے یا گشت پر مامور پولیس کا انتظار کرنے پر آپکو 400 درہم فیس ادا کرنا ہوتی تھی جو کہ اس ایپلیکشن کے ذریعے 350 درہم رہ جائے گی ۔ اب سے آپ صرف 350 درہم میں حادثے کی تفصیلات کی رپورٹ حاصل کر پائیں گے اور انشورنس کمپنی کو دکھا پائیں گے ۔ اس ایپلیکیشن کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور ایپلیکشن کی تجرباتی کارکردگی کی نوعیت دیکھنے کے لیے 50 گشت پر مامور پولیس آفیسرز کی ٹیم اور 120 ٹریفک کے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ معمولی حادثات کے لیے گشت پر معمور پولیس کو جب جائے حادثہ پر رپورٹ کے لیے بلایا جاتا ہے تو 400 درہم ادا کرنا ہو تے ہیں ۔ جبکہ " Rafid app" کے ذریعے یہ قیمت 350 درہم متعین کی گئی ہے۔ آپ " Rafid app" کو حادثے سے متعلق رپورت بذریعہ فون 80072343 یا 901 پر بھی کر سکتے ہیں ۔ رادیف کے ڈریکٹر جنرل سلیم ال مدفعہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپلیکیشن مفت ہے اور اسے شہریوں کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ رادیف ایپلیکیشن پر معمولی حادثات کی تصاویر اَپ لوڈ ہوتے ہی محکمہ ٹریفک حادثات کی تحقیق کرئے گا اور شہریوں کو حادثے سے متعلق تفصیلات ایس ایم ایس یا پھر ای میل کر دیں جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات سے متعلق رپورٹنگ اور تفصیلات کو لے کر رادیف حیران کُن طور پر نہایت ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.