ایندھن فراہم نہ ہوا تو غزہ میں شدید مشکلات پیدا ہوجائیں گی، اقوام متحدہ

منگل 15 مئی 2018 11:20

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے ادارہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی کیلئے متبادل راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کے پانی کی فراہمی جیسے معاملات مشکل ہوتے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب چند روز قبل فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ ایک کراسنگ پر ایندھن کا ایک ٹرمینل تباہ کردیا تھا۔ حکام کے مطابق اس ٹرمینل کی مرمت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی، تاہم حماس کی جانب سے اس سلسلے میں عوامی سطح پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔